ڈیرہ بگٹی بم دھماکہ ایک شخص ھلاک ،وندر روڈ حادثہ 2 افراد ھلاک ،اوستہ محمد میں ایک شخص قتل

 


کوئٹہ( نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی آر ڈی 238 کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ،لیویز زرائع مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ۔
وندر  پیر مجاہد کے قریب کار اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک تصادم
حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وندر پولیس اور ریسکیو 1122 کے ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی ممکنہ وجوہات جاننے کی کوشش جاری ہے۔

اوستہ محمد بنگل دڑو کے قریب گڑھی خیرو کے رہائشی نوجوان کی خودکشی کرلی ،
اوستہ محمد: 22 سالہ نوجوان سلیم نے پستول سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی،
اوستہ محمد: خودکشی کے محرکات معلوم نہ ہو سکے، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post