کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں ایک گھنٹے کے دوران، دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا. پہلا واقعہ تمپ شہر میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان منہاس ولد ماسٹر ظفر قتل کردیا جبکہ چند منٹوں کے بعد تمپ کے علاقے چگوگی chagogi میں فائرنگ کرکے فراز ولد استاد بہادر سکنہ کونشقلات تمپ کو قتل کردیا۔ پولیس دونوں واقعات کی تحقیقات کررہی ہے تاحال دونوں نوجوانوں کی قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
اس طرح سوراب میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر واقع ایک دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سمیر احمد ولد حبیب اللہ قوم محمد حسنی کے نام سے ہوئی ہے جو کلی رودینی زیرینہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور دکان پر اچانک فائرنگ کر کے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں سمیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا
دریں اثناء مٹھڑی علی الصبح ناصر احمدرئیسانی جمالزئی گھر سے دوکان جارہا تھا حملہ آور پہلے سے تیار بیٹھے تھے پسٹل سے فائرنگ کرکے ناصر رئیسانی جمالزئی کو شدید زخمی کردیا جسے سبی ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ ہسپتال منتقلکردیاگیا ۔
تاحال فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔
