تربت جوسک کے رہائشی نوجوان 2 فروری سے لاپتہ ہے ۔اہلخانہ کی اپیل



تربت( نامہ نگار )  تربت جوسک کے رہائشی ناصر ولد بشیر احمد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ 2 فروری بروز پیر کو گھر سے نکلے تھے، جو تاحال واپس نہیں آئے اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے باعث اہلِ خانہ شدید پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ ناصر ذہنی طور پر معمولی بیمار ہیں۔
اگر کسی نے ناصر ولد بشیر احمد کو کہیں دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم درج ذیل نمبر پر فوری طور پر اطلاع دیں۔
رابطہ نمبر 03232843745

Post a Comment

Previous Post Next Post