خضدار سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ خاتون کی کوائف لواحقین نے وی پی ایم کے ساتھ جمع کرادی ۔ترجمان



شال ( نامہ نگار ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ  تنظیم کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ فرزانہ زہری بنت محمد بخش کو رواں ماہ کی یکم تاریخ کو خضدار میں اُس وقت فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب وہ ہسپتال سے واپس اپنے گھر جا رہی تھیں، واقعے کے بعد  اب تک فرزانہ کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی جارہی ہے، اور نہ ہی ان کے خاندان کو ان کے حوالے سے معلومات فراہم کیا جارہا ہے، جو باعث تشویش اور ملکی قوانین و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فرزانہ کی جبری گمشدگی کا فوری طور پر نوٹس لیں، اگر بلوچ خاتون پر کوئی الزام ہے، تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر بےقصور ہے تو ان کی رہائی میں اپنی کردار ادا کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post