شال ( نامہ نگار ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور سے آج 27 سالہ لیویز کانسٹیبل خلیل ولد احمد سکنہ پنجگور کو تین بجے قابض فورسز انسداد دہشتگری ڈیپارٹمنٹ سی ٹی فی کارندوں نے اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد لاپتہ ہے ۔
اس طرح دشتی بازار تربت کے رہائشی محمد حسن ایڈووکیٹ ولد دشمبے کو 11 دسسمبر کو عمان میں خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر پاکستان کے حوالے کیا جس کے بعد لاپتہ ہے۔
ادھر گوادر فقیر کالونی نزد جی ڈی اے پارک، گوادر سے 8 دسمبر کو شام 5 بجے فورسز نے 17 سالہ نظام ولد حمید سکنہ فقیر کالونی گوادر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ۔
علاوہ ازیں خضدار گریشہ بدرنگ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ آٹھویں نوجوان کی شناخت گنی گریشہ کے رہائشی 25 سالہ عرفان حسین ولد خیر جان سے ہوا ہے ۔
جنھیں فورسز نے دس دسمبر کو فوجی آپریشن دوران حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔
دریں اثناء کراچی سے جبری لاپتہ نوجوان شاہ زیب ولد
صمد سکنہ سرگوت کلری لیاری، کراچی فورسز ہاتھوں 24 نومبر 2025
لاپتہ ہواتھا ،
ٹاور، صدر، کراچی سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔
