کیچ ( بلوچستان ٹوڈے )
تربت  آپسر میں کوہ مراد کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سعید احمد ولد صوالی نامی شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق وہ اپنے زرنج سائیکل سے آپسر جارہا تھا جنہیں راستے ہی میں کوہ مراد کے نزدیک فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے پیٹ اور پاؤں پر گولیاں لگیں ہیں، تاہم خوش قسمتی سے ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔
