گوادر تیل بردار گاڑیوں کی جیوانی-پانوان-گوادر راستے پر فوری پابندی لگادی گئی ہے ۔انتظامیہ



گوادر(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تیل بردار گاڑیوں، خصوصاً زمباد اور دیگر وہ گاڑیاں جو جیوانی، پانوان اور گوادر شہر کے درمیان تیل کی ترسیل اور داخلے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ڈرائیورز اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ جیوانی کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ گاڑیاں فوری طور پر ضبط کر لی جائیں گی۔
مزید براں، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول پولیس، پاکستان کوسٹ گارڈ اور فرنٹیئر کور (FC) کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کے احکامات پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post