کوئٹہ (نامہ نگار) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات میں مزید افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ضلع موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ذرائع کے مطابق، واقعے کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ہلاک شدگان کی شناخت اور قتل کے محرکات کے بارے میں ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ادھر ضلع ژوب میں بھی تشدد کے ایک واقعے میں نوجوان محب اللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ محب اللہ کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور حکام نے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
