کوئٹہ سریاب ہزار گنجی لنک روڈ پر فائرنگ، تاجر جاں بحق

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) کوئٹہ سریاب میں ہزار گنجی لنک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک مقامی تاجر جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کلی کمالو کا رہائشی تاجر حفیظ اللہ ولد غلام قادر اپنی دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار وہاں پہنچے اور اسے نشانہ بنا کر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں حفیظ اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق کرد گاپ سے تھا واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post