پنجگور اور تربت سے دو تشدد زدہ نعشیں بر آمد

 


شالکوٹ ( نامہ نگار ) ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت گھنہ سے تشدد زدہ لاش برآمد
پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقہ گھنہ سے ایک نعش ملی جسے مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔ تاحال نعش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب  پنجگور سے تشدد زدہ لاش برآمد
اطلاعات کے مطابق پنجگور میں ایئرپورٹ روڈ کے قریب امین اللہ ولد جان محمد ساکن گچک کی تشدد زدہ لاش ملی جسے مقامی انتظامیہ نے ہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔ تاہم واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post