قلات فورسز نے ایک مسلح شخص کو قتل اور دو کو زخمی کرنے کا دعوی کردیا

 


قلات ( نامہ نگار )قابض فورسز نے دعوی کیا ہے کہ  قلات ٹول پلازہ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک مسلح کو ہلاک کردیا  اور دو کو زخمی حالت میں فرار ہونے پر مجبور کر دیا جس کے بعد فورسز نے پہاڑی علاقے میں فوری سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران تین موٹر سائیکلیں، ایک سب مشین گن بمہ  میگزین، پانچ سو گرام بارودی مواد، مواصلاتی اشیا اور راشن برآمد ہوا ۔

انھوں نے کہا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ گروہ قلات اور خضدار کے درمیانی روٹ پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی مسلسل نقل و حرکت کی ریکی کے بعد آپریشن ترتیب دیا گیا جس کی بروقت کامیابی نے ایک ممکنہ بڑے واقعے کو ٹال دیا اور فورسز نے علاقے میں سہولت کاروں کے سراغ کے لیے مزید کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post