کیچ ،گوادر اور کراچی سے 3افراد جبری لاپتہ

 


شالکوٹ ( نامہ نگاران )کیچ ، گوادر اور کراچی سے تین نوجوان پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق
ضلع کیچ کے علاقہ تمپ گومازی میں  پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر جلال ولد جلیل نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
علاوہ ازیں کراچی ایئرپورٹ سے پاکستانی فورسز نے امجد ولد غلام محمد سکنہ دشت زرین بگ  کو چند روز قبل حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد متحدہ عرب امارات میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے اور چھٹیاں گزارنے کے لیے آرہے تھے۔ ان کے مطابق انھیں کراچی ایئرپورٹ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا اور اس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے۔

دوسری جانب حکیم شریف دشت زرین بگ کے رہائشی ہیں، ایک ہفتہ قبل گوادر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں


لیے کر لاپتہ کردیا۔

آپ کو علم ہے حکیم شریف کے والد، شریف کو بھی 2015 میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔ وہ چار سال لاپتہ رہنے کے بعد رہا ہوئے تھے۔ اب ان کے بیٹے حکیم کے لاپتہ ہونے پر اہلخانہ ایک بار پھر شدید اضطراب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
تینوں  وجوانوں کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کی اپیل کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post