شال (نامہ نگار) قابض پاکستانی فورس کاؤئنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعوی کیا ہے کہ شال اور بارکھان میں کارروائیوں کے دوران 14 دہشتگرد ہلاک کردیے ہیں ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شال کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ بارکھان میں انیٹلی جنس بیسڈکارروائی کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے سی ٹی ڈی جبری لاپتہ افراد کو ہمیشہ جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کیلے بدنام ہے ،قابض پاکستانی فورسز لوگوں کو غیر قانونی شک کے بنیاد پر لاپتہ کرکے قتل کردیتے ہیں،بعد میں انھیں افراد کو فورسز عالمی عدالتوں کی خوف سے سی ٹی ڈی حوالے کرتے ہیں ،اور وہ نعشیں پھینک کر مقابلے کا نام دیتے ہیں ،گزشتہ روز کراچی میں 4 جبری لاپتہ افراد کو قتل کرکے مقابلے کا نام دیاگیا۔
