خضدار ( نامہ نگار ) خضدار حکومتی حمایت یافتہ گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” نے ایک نوجوان کو اغوا کر لیا ۔
اطلاعات کے مطابق، گذشتہ ماہ 30 اکتوبر کو حکومتی حمایت یافتہ گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” نے بلوچستان کے ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ سے خضدار کے تحصیل نال کے رہائشی محمد عارف کو اغوا کرلیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا کے بعد نوجوان تاحال منظر عام پر نہیں آسکا ہے۔
واضح رہے کہ محمد عارف 12 سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے ذاکر اسماعیل کے بیٹے ہیں۔ محمد اسماعیل 11 فروری 2013 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے تھے جو تاحال لاپتہ ہے۔
محمد عارف اپنے والد سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں میں شرکت کرتے رہے ہیں، ان کے لواحقین کے مطابق والد کے بعد بیٹا گھر کا واحد سہارا تھا جسے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔
جبری گمشدگی کا نشانہ بنے محمد عارف کے لواحقین نے کہا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور نال کی تمام باشعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عارف بلوچ کی بازیابی کے لیے اپنی آواز بلند کریں اور اس ظلم کے خلاف یکجہتی دکھائیں۔
