کابل (بلوچستان ٹوڈے)کابل و پکتیا میں پاکستان کے مبینہ فضائی حملوں کے بعد افغان فورسز نے پاکستان پہ حملہ کردیا ہے افغان فورسز کے مطابق مشرقی افغانستان میں 201 ویں خالد بن ولید آرمی کور نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس یونٹس نے ننگرہار اور کنڑ صوبوں میں پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملے کیے ہیں۔
ان کارروائیوں کو کابل پر پاکستان کے حالیہ فضائی حملے کے ردعمل کے طور پر بیان کیا گیا یا در رہے کہ کابل حملے میں نور ولی محسود کے مارے جانے کی اطلاعات زیر گردش تھیں جسکی افغان حکام نے تردیدکی ہے۔