آل مکران بالی کمیونیکیشن ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ دشت کنچیتی 2025ء کا آغاز اتوار 12 اکتوبر سے ہوگا

 


کیچ ( پریس ریلیز )
آل مکران بالی کمیونیکیشن ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025ء کے شاندار آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افتتاحی تقریب 12 اکتوبر بروز اتوار شام 4 بجے کنچتی دشت کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی جس میں علاقے کے معروف کھلاڑی، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
یہ ٹورنامنٹ معروف اسپورٹس مین اور بالی کمیونیکیشن کے سربراہ، پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی گورننگ باڈی کے سابق رکن شاہ دوست دشتی کی سرپرستی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ شاہ دوست دشتی اس سے قبل بھی ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں بالی کمیونیکیشن کے زیر اہتمام متعدد کرکٹ ٹورنامنٹس کامیابی سے منعقد کروا چکے ہیں جنہوں نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہوشاپ پھل آباد اور لبنان مند کی ٹیموں کے درمیان شام 4 بجے کنچتی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کل 140 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے درمیان سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔ تمام میچز کنچتی دشت گراؤنڈ میں ہی کھیلے جائیں گے۔
مقامی شائقین اور کھلاڑیوں نے اس بڑے ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ دوست دشتی اور بالی کمیونیکیشن کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ مکران کے نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے مثبت پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post