سیکورٹی خدشات، بلوچستان گرینڈ ٹورازم فیسٹیول گوادر کے بجائے اسلام آباد میں منعقد

 


اسلام آباد ( ویب ڈیسک )
تین روزہ بلوچستان گرینڈ ٹورازم فیسٹیول گوادر کے بجائے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہے ۔
فیسٹیول کا افتتاح بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کیا ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین روزہ گرینڈ ٹورازم فیسٹیول میں بلوچستان کی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائیگا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار وزارت سیاحت و ثقافت ،پی ٹی ڈی سی ، لوک ورثہ کے اشتراک سے بلوچستان کی تقافت کو فروغ دینے اور اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے تین روزہ بلوچستان گرینڈ ٹورازم فیسٹیول کروایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس فیسٹول کا مقصد گوادر میں سرمایہ داری کو فروغ دینے کے لئے بیرونی اور ملکی سرمایہ داروں کو گوادر کی طرف راغب کرنا ہے ۔ لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیسٹول گوادر یا بلوچستان کی جگہ اسلام آباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post