منگچر تا مستونگ تیل بردار چھوٹے گاڑی مالکان سے پرائیوٹ مسلح بھتہ خوروں کی جانب سے زبردستی بھتہ وصولی کا سلسلہ جاری

 


مستونگ ( کرائم رپورٹ ) مستونگ اور منگچر کے حدود سے گزرنے والے قومی شاہراہ جبکہ مستونگ کے مختلف لنک روڈز و کچے راستے پرائیوٹ بھتہ خور مافیاز کی آماچگاہ بن چکی ہیں، اور انتظامیہ کی رٹ و قانون کی عملداری کئی بھی نظر نہیں آتی ہیں۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق منگچر سے لے کر مستونگ تک قومی شاہراہ پر جگہ جگہ ڈنڈا بردار پرائیوٹ لوگ جو ایف سی چیک پوسٹ بدرنگ اور لیویز چیک پوسٹ بدرنگ اور مستونگ شہر کے شرین آب روڈ پر پولیس کے آشیرباد اور آپس میں مبینہ ملی بھگت کے باعث چھوٹے تیل بردار گاڑیاں جن میں زمیاد، پروبکس، ویگن وغیرہ کے گاڑی مالکان و ڈرائیورز ہیں، کو لوٹنے کی کھلی چوٹ دے دی گئی ہیں، پرائیوٹ بھتہ خوروں کی جھتے  فی کس چھوٹے گاڑی مالک سے لائن دینے کے نام پر زبردستی 5000 سے 7000 روپے تک وصول کرتے ہیں، اور جو پیسے دینے سے انکار کرے تو انکو نہ صرف پکڑوانے کی دھمکی دیتے ہے بلکہ اپنی زاتی زمہداری پر جانے کی بھی اجازت نہیں دیتے ہیں۔۔۔ بھتہ خوروں کا یہ عمل نہ صرف مجرمانہ حرکت ہیں، بلکہ سراسر ظلم و زیادتی اور ان غریب و محنت کش لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی بھی مترادف عمل ہے۔
واضع رہے کہ تیل کے کاروبار سے وابسطہ ہزاروں پڑھے لکھیں بے روزگار نوجوان جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بارڈرز سے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرکے چند سو لیٹر تیل لاکر بمشکل اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔ اس دوران ان سے جبری بھتہ و رشوت وصول کرنا، ظلم کی انتہاء ہے۔
متاثرہ ڈرائیوروں نے بتایا کہ یہ عمل نہ صرف سراسر غیر قانونی اور مجرمانہ ہے بلکہ ہم محنت کش غریبوں کے روزگار پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا ہم ڈپٹی کمشنر مستونگ اور ڈپٹی کمشنر قلات سے فوری نوٹس لینے اور پرائیوٹ بھتہ خور مافیاز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post