پنجگور سے کراچی جانے والی کوچ خوفناک حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی



وندر(بلوچستان ٹوڈے)لسبیلہ صبح تقریباً 4 بجے وندر، دبئی مسجد کے قریب پنجگور سے کراچی آنے والی الداود کوچ ایک ٹریلر سے خوفناک تصادم کا شکار ہوگئی۔ ٹریلر پر سنگ مرمر لوڈ تھا جس کے ٹکرانے سے کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد نعشیں سڑک پر پڑی رہیں اور بچے خوف و ہراس میں چیختے رہے، مگر ریسکیو ادارے  جائے حادثہ پر نہیں پہنچے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بارہا ہیلپ لائن پر رابطہ کیا گیا، لیکن کوئی فوری مدد نہ مل سکی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post