تربت ( نمائندہ خصوصی )
مکران میڈیکل کالج تُربت بلوچستان کی وہ میڈیکل کالج جو اکیڈمک کے حساب سے سب سے آگے ہے اور طلباء کی بھی محنت اور لگن قابل تعریف ہے مگر افسوس صرف اکیڈمک کے علاوہ کالج میں دوسرے سہولیات میسر نہیں پچھلے ایک ہفتے سے کامیاب مذاکرات کے بعد بھی میس میں کھانے کا سسٹم ٹھیک نہیں ہوا اس کے علاوہ مستقبل کے ڈاکٹرز مزدوروں کی طرح لائنوں میں ٹھہر کے کھانا لینے کیلئے خوار ہورہے ہیں یہ منظر سینٹرل جیل سے مشابہت رکھتا ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے دیگر مسائل کے علاوہ زہریلے سانپ اور بچھوں کا سامنا تو طلباء روزآنہ کرتے ہیں ۔
پرنسپل اور ایڈمن برانچ کو ہزاروں بار اس مسئلے پر ایپلیکیشن اور میٹنگز ہوئے محض دلاسوں کے علاوہ کوئی عملی کام نہیں ہوا۔۔
مکران میڈیکل کالج کے طلباء وزیر اعلی اور حکام بالا سے گزارش کرتے ہیں کہ فوری ایکشن لیا جائے اور طلباء کے ان مسائل کو حل کیا جائے.