تربت ( نامہ نگار ) تمپ میں نامعلوم افراد نے میرین نامی شخص کے گھر پر دو دستی بم پھینکا جو گھر کے احاطے میں گھر کر پھٹ گیا، جس کے باعث ان کی بیوی اور بچے جلال میرین ولد دین محمد، نسیمہ زوجہ جلال میرین، ندیم ولد جلال میرین اور داد جان زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق میرجان کی بیوی کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں جس سے ان کی حالت نازک ہے۔