پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز فوجی آپریشن میں مصروف ہیں۔
پنجگور کے علاقے پاردان سمیت گردنواح کے علاقے پاکستانی فوج کی آپریشن کے زد میں ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فورسز کی پیدل بھاری نفری سمیت ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ مزید برآں آپریشن میں کواڈ کاپٹر استعمال کیئے جارہے ہیں۔
خیال رہے آج ہی پنجگور میں فورسز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں جس میں چھ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام نے تاحال آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
