کھٹ پتلی وزیر اعلی سرفراز بگٹی اور وزرا درمیان تلخ کلامی

 


شالکوٹ ( نامہ نگار ) کھٹ پتلی وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریشانیوں میں اضافہ ،
ناراض اراکین اسمبلی میں مزید اضافہ تین مشیر دو صوبائی وزرا اور دو پارلیمانی سیکرٹری کا آج سول سیکرٹریٹ میں وزیرا اعلی بلوچستان سرفراز بکٹی کی محکموں میں مداخلت کے خلاف ہنگامی میٹنگ کل رات سے ناراض اراکین اسمبلی نے  رابطے تیز کر دیے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ  رات مختلف جگہوں میں بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف میٹنگ کی ہے
میٹنگ میں پشتون بیلٹ کے صوبائی وزراء  نصیر آباد ڈویژن کے اراکین اے این پی کے رکن اسمبلی اور کچھ خاص اراکین اسمبلی جو کوئٹہ میں موجود نہیں ان سے موبائل پر رابطے کیے گئے۔
اور خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ رات اس گرما گرمی میں وزیر بلوچستان  اور ایک صوبائی وزیر کے درمیان فون پر تلخ کلامی بھی  ہوئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post