کراچی اور کیچ سے چار افراد فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

 


شالکوٹ ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے دو افرادکو  کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ جبکہ کولواہ سے بھی اطلاعات ہیں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والوں کی شناخت عبدالصّمد ولد مراد شاہ اور محمد حاصل ولد خدا بندگ کے ناموں سے ہوا ہے، دونوں سِرنکن، کیچ کے رہائشی ہیں۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں متحدہ عرب امارات میں مزدوری کرتے تھے اور حال ہی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے واپس آئے تھے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سے بھی دو افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے جنکی شناخت منظور ولد محمد سکنہ آشال کولواہ اور بلال ولد اللہ بخش سکنہ آشال کولواہ کے نام سے ہوا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post