ڈیرہ اللّٰہ یار (بلوچستان ٹوڈے)ڈیرہ اللّٰہ یار زیرہ پوائنٹ پر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بچے کچرا چننے میں مصروف تھے کہ اچانک زمین میں موجود بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ذاکر ڈومکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ سراج ڈومکی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاڑکانہ اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔