پنجگور ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور کے درمیان واقع علاقے بالگتر میں نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔
حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے تین اہلکاروں کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، حملہ منگل کی شام ہوا ہے جبکہ حملہ آوروں نے جدید خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔