سوراب ( بلوچستان ٹوڈے ) سوراب کوہٹہ کراچی قومی شاہراہ گرگٹ ایریا میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹو ڈی گاڑی تیز رفتاری کے دوران سامنے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔
زخمیوں میں میر جان ولد حاجی علی محمد قوم سناڑی زہری، عمر 26 سال، سکنہ بتگو تحصیل دشتگوران ضلع سوراب، اور نعمت اللہ ولد مہر اللہ شامل ہیں، جو گریڈ اسٹیشن سوراب سٹی کے قریب رہائش پذیر ہیں۔
حادثے کے بعد سوراب پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سیول اسپتال سوراب منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔