تربت ( نامہ نگار ) تربت گیبن کے رہائشی محمد موسیٰ نے تربت پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کا کم عمر بیٹا نور خان ولد محمد موسیٰ سکنہ بلوچ آباد گیبن اور اللہ بخت کلاتک کے رہائشی وہاب علی ولد ولی محمد سکنہ اللہ بخت 5 اکتوبر بروز اتوار کو گوادر کنٹانی میں روزگار کے لیے جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ ہوگئے ہیں، ان کے متعلق ہمیں کوئی معلومات نہیں مل رہا، اگر کسی کو ان کے متعلق کوئی حال احوال معلوم ہے تو ہمیں بتادیں، انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے ان دونوں نوجوانوں کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
