شکارپور ( ویب ڈیسک ) شکارپور کی کندن چورنگی پر بلوچستان سے سکھر سبزی لے جانے والا ٹرک خانہ بدوشوں کی بستی پر الٹ گیا، حادثے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، 4 شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
