کراچی میں داعش کا اہم کمانڈر مسلح حملے میں ہلاک

 


کراچی ( بلوچستان ٹوڈے ) کراچی میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش خراسان کے ایک اہم کمانڈر حسن کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق حسن بلوچستان میں داعش کے مراکز سے منسلک رہا اور وہ مبینہ طور پر خودکش حملہ آوروں کی تربیت اور ان کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا۔ کچھ عرصہ قبل وہ بلوچستان کے شہر خضدار منتقل ہوا تھا جہاں سے وہ حالیہ دنوں میں کراچی پہنچا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post