سوئی قابض ریاستی میجر کی فرمائش پر نام نہاد وڈیرہ کے گھر میں ملازمین کو اکھٹا کرکے آزاد بلوچستان کی مقدس بیرک کو جلادیا گیا ،آزادی کےخلاف نعرہ بازی کی گئی

 



ڈیرہ بگٹی ( ویب ڈیسک  ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سوئی میں قابض پاکستانی فوج کی میجر عابد مظہر کے حکم پر  نام نہاد وڈیرہ  کی گھر میں ملازمین اور علاقہ کے لوگوں کو زبردستی جمع کرکے  بنائی گئی ویڈیو کا تعلق سوئی میں واقع وڈیرہ میاں محمد بخش موندرانی کے گھر سے ہے۔


ویڈیو میں بلوچ قوم اور بلوچستان کے خلاف نعرے بازی اور بلوچستان کے جھنڈے کو جلانے والے شخص کی شناخت وڈیرہ طارق ولد محمد بخش موندرانی کے طور پر کی گئی ہے۔ ویڈیو اسی گھر میں بنائی گئی جہاں محمد بخش موندرانی کے ملازمین اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔


مصدقہ ذرائع  کے مطابق یہ ویڈیو میجر عابد مظہر کے حکم پر بنائی گئی۔ اسی نوعیت کی ویڈیوز بنانے کی ہدایت بلوچستان کے مختلف علاقوں کے  سرکاری کاسہ لیس سرداروں خصوصاً سوئی اور کوہلو کے ہر سرکاری چمچہ وڈیرہ، سردار اور نواب کو دی گئی ہے۔


 بلوچستان کے حقیقی سیاسی سماجی آزادی پسند حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف بلوچوں کو سرداروں ، وڈیروں اور نوابوں کے طعنے دیئے  جاتے ہیں دوسری طرف یہی نواب سردار قابض پاکستانی فوج کی بی  ٹیم کا کام کرنے میں مگن ہیں۔


مذکورہ موندرانی خاندان، جو ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ  سرفراز مسوری گروہ سے منسلک ہے  اور مبینہ طور پر فوج کی اشارہ پر ڈیتھ اسکوائڈ  کے  ساتھ متحرک ہیں، نام نہاد سرکاری دلال وڈیرہ بارے  مزید تفصیلات جلد جاری کئے جائیں گے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post