ڈیرہ بگٹی بم دھماکے کے نتیجے میں ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندے ہلاک، ایک شدید زخمی ،کیچ میں ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے ایک شخص کو قتل کردیا

 


کوئٹہ  ( بلوچستان ٹوڈے) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے لنجو میں نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کو نشانہ بنایا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو کارندے موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

‏ہلاک ہونے والے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی شناخت وشو ولد والاری بگٹی اور زاہد ولد پیارا بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزکورہ کارندے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں سرگرم ڈیتھ سکواڈ کے اہم کارندے تھے تو جبری گمشدگیوں میں ریاستی معاونت، سوئی کشمور شاہرہ پر چوری، ڈکیتیوں سمیت قتل و غارت گری میں ملوث تھے۔

اس کے علاقے مزکورہ گروہ عام لوگوں کے زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث تھے۔



علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے مقام سلو کوردیم سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت دل جان ولد خدابخش سکنہ گردانک بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دل جان کو گزشتہ رات قتل کیا گیا اور اس کی لاش کو سلوئی کوردیم کے علاقے میں پھینک دی گئی۔

مقتول بلیدہ کے علاقے کوچگ کا رہائشی تھا۔ وہ 22 جولائی کو بلیدہ کے علاقے میناز میں موٹر سائیکل ٹھیک کرانے گیا تھا، جہاں سے اسے اغواء کیا گیا۔ اغواء کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔ دل جان چار سال قبل بھی جبری لاپتہ کیا گیا تھا اور چار مہینے بعد بازیاب ہوا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء میں ملوث افراد کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ، “ڈیتھ اسکواڈ” سے تھا۔

بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” سے مراد ایسے نیم فوجی یا غیر رسمی مسلح گروہ ہوتے ہیں جو ریاستی سرپرستی میں یا ریاستی اداروں کی خاموش حمایت سے کام کرتے ہیں۔ ان کا کام لوگوں کو اغواء، تشدد یا ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ بلوچستان میں ان گروہوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جبری گمشدگیوں جیسے سنگین الزامات لگتے رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post