جیکب آباد ،ڈیرہ بگٹی (بلوچستان ٹوڈے) مقبوضہ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ، جس کے نتیجے میں بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا ، مقامی انتظامیہ کے مطابق تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یے ۔
واقعہ کی ذمہداری بلوچ لبریشن ٹائگر بی آر جی نے قبول کی ہے اور کہاہے کہ ٹرین میں فوجی سوار تھے متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقہ ماڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک چرواہا جاں بحق ہوگیا ۔
لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔