کیچ اور رکنی سے 4 افراد جبری لاپتہ

 


کوئٹہ ( بلوچستان ٹوڈے )پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ اور رکنی سے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت مہران بلوچ، نظام بلوچ،عدنان غفور  اور عبدالرحمن سیلانی کے ناموں سے ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، مہران بلوچ اور نظام بلوچ کو ضلع کیچ کے علاقے تمپ سرینکن اور عدنان غفور کو دشت درچکو سے فورسز نے حراست میں لیا اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

عبدالرحمن سیلانی، کو بلوچستان کے ضلع رکنی سے 15 جولائی کو پاکستانی فورسز حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post