نرسنگ کالج حب مقامی بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف کل احتجاج کریں گے ،سول سوسائٹی



حب(پریس ریلیز)نرسنگ کالج حب میں مقامی بچیوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا حب اور لسبیلہ اور کے لئے مختص 30 سیٹوں میں سے 14 سیٹیں  حب و لسبیلہ کو دی گئی ہیں، جبکہ بقایا 16 سیٹں  پر خضدار قلات سوراب مستونگ آواران اور خاران کی لڑکیوں کو دی گئی ہیں  ان خیالات کا اظہار  سول سوسائٹی حب لسبیلہ کے اجلاس میں شرکا ء نے کیا ۔

انھوں نے کہاکہ زیادتی کے خلاف متاثرین کے ساتھ مل کر کل بروز منگل11 بجے صبح جام غلام قادر اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، تمام سیاسی وسماجی شخصیات سے شرکت کی اپیل کی گئی ،اجلاس میں کہاکہ دوسری جانب ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post