کُلبر قابض فورسز کیلئے راشن لیجانے والی گاڑیوں پر مسلح افراد کا حملہ، گاڑی راشن سمیت نذرِ آتش

 


کُلبر (ویب ڈیسک )  مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کُلبر میں 14 جولائی کی شب نو بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے شاہاب روڈ پر ناکہ بندی کرکے قابض پاکستانی فورسز (ایف سی) کیلئے راشن لے جانے والی گاڑیوں پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے ان میں سے ایک گاڑی کو راشن سمیت نذرِ آتش کردیا، جبکہ ایک اور گاڑی کو قبضے میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے اور جائے وقوعہ سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ قابض پاکستانی فورسز اور ان کے سہولت کاروں پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post