پنجگور ( بلوچستان ٹوڈے ) پنجگور پروم کے عوامی حلقوں نے جاری بیان میں گزشتہ روز سیاست سے کنارہ کش کرنے والے بھگوڑے جنرل کے نام پیغام میں انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ادھورے وعدوں کا بوجھ
"جنرل صاحب! پروم کے جن علاقوں میں آپ ایران سے بجلی فراہم کرنے کے وعدے کے ساتھ کھمبے پھینک کر گئے تھے، وہ آج بھی وہاں سڑ رہے ہیں۔ یہ صرف لوہے کے ٹکڑے نہیں، بلکہ آپ کے ادھورے وعدوں کی واضح نشانی ہیں جو عوام کو دیے گئے تھے۔ ان بکھرے ہوئے کھمبوں کو دیکھ کر آج بھی پروم کے لوگ ایک ایسے خواب کو یاد کرتے ہیں جو کبھی پورا نہ ہو سکا۔
براہ کرم، جب آپ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست سے بھی ریٹائرمنٹ لیں تو ان کھمبوں کو اپنے ساتھ لے جائیے گا۔ شاید یہ مستقبل میں آپ کو آپ کے وعدوں کی یاد دلاتے رہیں، یا پھر کسی اور کام آ سکیں۔ پروم کے عوام اب مزید ادھورے وعدوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔"
عوامی حلقوں نے کہاہے کہ بنگلدیش میں 93 ہزار پتلون پھینکنے والے جنرلوں کا عوام سے بھاگنا کوئی انوکھی بات نہیں ،یہ ریٹائرمنٹ کے بعد جہاں سے کھاتے ہیں اس ملک کو بھی لات مار کر بھاگ جاتے ہیں، جہاں سے وہ ارب پتی بنتے ہیں۔