ڈیرہ بگٹی (بلوچستان ٹوڈے ) ڈیرہ بگٹی سے سات سیکیورٹی اہلکاروں کو نامعلوم افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے بلوچ آزادی پسندوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے، تاہم اس کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے اہلکار نام نہاد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ذاتی محافظ تھے، جنہیں بعد ازاں سیکیورٹی اداروں میں بھرتی کیا گیا تھا۔ ان افراد کا تعلق سرفراز بگٹی کی سابقہ نجی ملیشیا سے بتایا جاتا ہے، جسے سرکاری حیثیت دے دی گئی تھی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔