سوراب (ہمارا بلوچستان ٹوڈے) میونسپل کمیٹی سوراب کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں احتجاج کو آج سات دن مکمل ہو چکے ہیں مگر تاحال ان کے مطالبات پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔
احتجاجی کیمپ میں میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین محمد یاسین سمالانی میونسپل کمیٹی کے کونسلران شیخ احمد میروانی، انجمن تاجران کا صدر ڈاکٹر خدا رحیم زہری ، حاجی الطاف حسین میروانی، محمد عظیم میروانی، خلیل احمد میروانی، ایپکا کے منیر احمد منا اور پاک پی ڈبلیو ڈی کے صدر صادق یار میروانی ،امیر جمعیت تحصیل سوراب مولانا غلام اللہ صاحب، جنرل سیکریٹری قاری عبدالرشید، سوشل میڈیا کوارڈینیٹر قاری محمد مدنی، قاری شریف اللہ، محمد اسحاق، احتجاجی کیمپ میں انجمن تاجران، و دیگر سیاسی سماجی تنظیموں اور مختلف مکاتب فکر سے
تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے ملازمین سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کے مطالبات کو جائز قرار دیا*
ملازمین کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے جبکہ شہر میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں اور شہر کے بلدیاتی نظام کو بھی بحال کیا جا سکے۔