تُربَت ،شال اور جھاؤ سے 3 نوجوان قابض پاکستانی فورسز اور مسلح جتھے کے ہاتھوں جبری لاپتہ

 


تربت ،جھاؤ( بلوچستان ٹوڈے ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ  کیچ تگران میں قابض فورسز نے گھروں پر آپریشن دوران ایک نوجوان  وارث ولد احمد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ،جبکہ دوسری جانب جھاؤ سے اطلاعات ہیں کہ قابض  پاکستانی فورسز کے بنائے گئے مقامی جتھے ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے گزشتہ روز  جہل جھاؤ سامی کے رہائشی رضا محمد  ولد رحمت نامی شخص کو اسلح کے زور پر انکے گھر سے  اغوا کرلیا ہے ۔

دونوں افراد کے بارے اہخانہ کو کوئی علم نہیں ہے کہ وہ کس حال میں ہیں ۔انھوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔

علاوہ ازیں شال  کے رہائشی نوجوان   نصیب اللہ ولد سیف اللہ عمر تقریباً  23سال قوم شاہوانی  جوکہ سبی روڈ دشت دروازوئی کا رہائشی ہے   14 جولائی 2025کو گھر سے نکلا ہے تاحال واپس نہیں آیا ہے ،اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ نوجوان  کے بارے میں کسی کو معلومات  ہو تو اس نمبر پر
  0332 3822515 اطلاع کریں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post