اوستہ محمد( بلوچستان ٹوڈے )اوستہ محمد کے قریب پولیس تھانہ باغ ہیڈ کی حدود گوٹھ احمد آباد میں ماموں عبدالغفار کھوسہ نے فائرنگ کر کے بھانجی مسماة آسیہ بی بی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر تھانہ باغ ہیڈ کے ایس ایچ او سعاد اللہ جمالی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارہے ہیں جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ او کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کا نتیجہ ہے۔
علاوہ ازیں بدھ کو بولان کے علاقے بی بی نانی کے مقام پر جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن کی چھت پر بیٹھا ہوا مسافر نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے مچھ سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔