بارکھان، سنگت ثناء بلوچ کے گھر چھاپے پر این ڈی پی کی شدید مذمت

 


بارکھان ( بلوچستان ٹوڈے )
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) نے پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سنگت ثناء بلوچ کے گھر پر سیکیورٹی فورسز کے غیر آئینی چھاپے، چادر و چار دیواری کی پامالی اور جبری گمشدگی کی مبینہ کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق، اہلکاروں نے سنگت ثناء بلوچ کی عدم موجودگی میں گھر پر دھاوا بولا، اہلِ خانہ کو ہراساں کیا، سامان کی توڑ پھوڑ کی اور ذاتی اشیاء کو نقصان پہنچایا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آئین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، جس کا مقصد سیاسی کارکنان کو دباؤ میں لانا ہے۔
این ڈی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، متاثرہ خاندان سے معذرت کی جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پارٹی نے واضح کیا کہ وہ پرامن، آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ایسے غیر قانونی اقدامات کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post