کوئٹہ بھانجوں نے خنجروں کے وار سے ایک مامو کو قتل دو کو شدید زخمی کردیا

 


کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئاتہ مرکزی علاقہ کلی گل محمد ائرپورٹ روڈ کوئٹہ میں بھانجوں نے اپنے چچا اور چچازاد بھائیوں کے ساتھ مل کر خنجروں سے وار کرکے اپنے ہی ایک نوجوان ماموں اسد سمالانی کو قتل جبکہ دیگر دو ماموں علی احمد سمالانی اور شیر احمد سمالانی کو خنجروں کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔ دو نوں شدید زخمیوں کو ٹراما سینٹر سول ہسپتال شال منتقل کردیاگیا ۔


ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے جبکہ پولیس مختلف مقامات پر گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔


واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post