کیچ اور اسپلنجی سے 3 مسخ شد ہ نعش برآمد

 


کیچ ،مستونگ ( ویب ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کیچ کے  مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمپ کے علاقے گومازی میں نہنگ ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت محمد رحیم ولد حیدر کے طور پر کی گئی ہے۔ مقتول کا تعلق گومازی تمپ سے تھا۔

محمد رحیم کو چند روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اغوا کر لیا تھا، جس کے بعد ان کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

دوسری جانب مند کے علاقے مندیگ ندی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے رورل ہیلتھ سینٹر مند منتقل کیا گیا ،جسکی شناخت عبدالقیوم ولد عبدالحئ سے ہوا ہے، جن کا تعلق نزوہ بازار بلوچ آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسپلنجی مرو کھنڈ قبرستان کے پاس ایک نوجوان کی لاش برآمد  ہوا ہے  جو ایک دن پرانی ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post