پاکستانی فورسز نے جانبحق ہونے والے بلوچ جنگجو صہیب بلوچ کے والد اور بھائیوں سمیت چھ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
فورسز نے گذشتہ شب کوئٹہ میں ان کے گھر پر دھاوا بول کر وہاں موجود صہیب کے والد محمد دین لانگو، دو بھائیوں عبدالغفار لانگو، عبدالکبیر لانگور اور فاتحہ خوانی پر آنے والے تین مہمانوں نقیب اللہ لانگو، عبدالوہاب لانگو اور شعیب لانگو کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق فورسز نے اس دوران گھر میں موجود خواتین و بچوں کو زد و کوب کرکے ہراساں کیاگیاتھا۔
علاوہ ازیں
تمپ دازن سے مسلح افراد کے ہاتھوں تین روز قبل لاپتہ کیے گئے شخص کی لاش برآمد تمپ کے علاقے گاوں آزیان میں ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت مقامی شخص یوسف ولد فتح محمد ساکن دازن کے نام سے ہوا ہے۔