مستونگ میں قابض پاکستانی فوج کا آپریشن جاری، متعدد دھماکوں کی اطلاعات

 


مستونگ (بلوچستان ٹوڈے) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قابض پاکستانی فوج ایک بڑے آپریشن میں مصروف ہے جہاں سے متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ فوج گزشتہ رات سے مستونگ کے آب گل، ژلی اور ارد گرد کے علاقوں میں پیادہ دستوں کے ساتھ کارروائی کر رہی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی ڈرون طیاروں کے ذریعے بمباری بھی کر رہے ہیں، تاہم علاقے میں ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی تفصیلات تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔ حکام کی جانب سے بھی اب تک کسی قسم کا کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ آپریشن مستونگ اور قلات کے علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری فوجی کارروائیوں کا تسلسل ہے، جبکہ کیچ میں بھی قابض پاکستانی فوج کی متحرکیاں اور ڈرون پروازوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post