بلوچستان بورڈ میں جعلی اسناد اور اور ٹیمپرنگ کا انکشاف/اینٹی کرپشن بلوچستان کی کاروائی ایڈیشنل کنٹرولر سمیت 5 افسران گرفتاریاں

 


کوئٹہ ( بلوچستان ٹوڈے ) بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر اینٹی کرپشن بلوچستان نے بلوچستان بورڈ آفس پر کاروائی کرتے ہوئے پانچ افسران کو گرفتار کر لیا جن پر تحقیقات کے بعد افسران پر ثابت ہوا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اعتماد شکنی کی، جال سازی اور  ریکارڈ ٹمپرنگ میں قلیدی کردار ادا کیا، گرفتار ہونے والوں میں ایڈیشنل کنٹرولر نور احمد، ڈپٹی کنٹرولر منور حسین، اسسٹنٹ سعید احمد، اسسٹنٹ سیکٹری محمد اسلم، اسسٹنٹ عبدالقیم شامل ہے، یاد رہے کاروائی بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کی گئی جس میں بولان میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کرنے والے سعید اللہ ولد لال جان ڈسٹرک واشک نے افسران کے خلاف بتایا تھا کہ ان کی جالی ڈگری اور مارکس پیسے دے کر بڑھائے تھے، اینٹی کرپشن نے تمام افسران کے بیانات لیے تھے اور سب سے تفتیش کی تھی، یاد رہے 8 جولائی کو چیئرمین بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کنٹرولر امتحانات بلوچستان عابدہ کاکڑ کو کرپشن کے الزام لگا کر عہدے سے ہٹا دیا تھا اور انہی گرفتار ایڈیشنل کنٹرولر نے امتحان کے رزلٹ کا اعلان کیا تھا، جس پر عابدہ کاکڑ نے امتحان چیکنگ میں لاعلمی اور کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے، عدالت کے اس فیصلے کے بعد میٹرک کے رزلٹ بھی مشکوک ہو گئے، جبکہ افسران کا ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگانے پر وزیر تعلیم نے تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے...

Post a Comment

Previous Post Next Post