اسلام آباد(بلوچستان ٹوڈے) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اسلام آباد میں احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین میں خواتین، بزرگ اور بچے شامل ہیں، جو شدید گرمی اور بارش کے باوجود سڑک کنارے بغیر کسی چھاؤں کے بیٹھنے پر مجبور ہیں دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے اب تک احتجاجی کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث مظاہرین کھلے آسمان تلے سخت موسم کا سامنا کر رہے ہیں۔