تربت(بلوچستان ٹوڈے )شہر بھر میں آوارہ گدھوں، گایوں، بھینسوں اور کتوں کی آزادانہ گھومنے پھرنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر رات کے اوقات میں یہ جانور مین شاہراہوں پر موجود ہوتے ہیں، جو کسی بھی وقت حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔
شہریوں نے میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جانور دن میں بھی سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں، لیکن رات کے وقت ان کی موجودگی خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے۔
عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ آوارہ جانوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، اگر ان کے مالکان موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر نوٹس جاری کیے جائیں اور جرمانہ عائد کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو لاحق خطرات کا تدارک ممکن ہو