بارکھان ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان، بارکھان کے علاقے رکھنی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی کے کارندوں نے گزشتہ شب تقریباً رات ایک بجے کے قریب ، نیشنل پارٹی کے سرگرم رہنما اور یونین کونسل کچ بغاو کے منتخب وائس چیئرمین، میاں خان گڈیانی کے گھر پر بغیر کسی عدالتی وارنٹ کے چھاپہ مارکر میاں خان گڈیانی کو ان کے بیٹے سلال خان اور بھتیجے ستار خان سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اہل خانہ کے مطابق واقعے کے بعد نہ تو کسی قانونی دستاویز دکھائی گئی، نہ ہی ان کی گرفتاری کی کوئی وجہ بیان کی گئی۔ سی ٹی ڈی کی اس کارروائی نے نہ صرف ان آئینی حقوق کو پامال کیا بلکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی عزت نفس کو بھی مجروح کیا ہے۔